ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے بلدیاتی اداروں پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے

 پنجاب کے بلدیاتی اداروں پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) پنجاب کے بلدیاتی اداروں پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے، حکومت کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کو جلد از جلد اسمبلی سے منظور کروانے کیلئے کوششیں تیز کر دی گئیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی جانب سے نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کیلئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون آخری مراحلے میں داخل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مسودہ قانون کو آئندہ چند روز میں کابینہ کی کمیٹی سے منظور کروالیا جائے گا، جس کے بعد صوبائی وزیر بلدیات محمد بشارت راجہ وزیر اعظم کو بلدیاتی نظام پر بریفنگ دیں گے، حکومت کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ مذکورہ مسودہ قانون کو جلد از جلد اسمبلی سے منظور کروالیا جائے۔

 ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پنجاب اسمبلی سے بلدیاتی نظام کا بل منظور ہوتے ہی موجودہ بلدیاتی نظام کو تحلیل کر دیا جائے گا اور رواں سال ہی بلدیاتی انتخابات متوقع ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer