(سٹی 42) لوئرمال پولیس نےکارروائی کے دوران 2 رکنی آصف ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور لوٹے ہوئے ہزاروں روپےبرآمد کرلیے۔
ذرائع کے مطابق لوئر مال پولیس نےجرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 رکنی آصف ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے2 پسٹل، موبائل فون اور ہزاروں روپے نقد برآمد کرلیے گئے ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔