خاتون کی خودکشی کی کوشش،15 پولیس نےنہر سے زندہ سلامت نکال لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں اشفاق: منڈی روڈ ڈسکہ کی رہائشی خاتون کی خودکشی کی خطرناک کوشش، پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام ہو گئی، گہری نہر میں کودنے والی خاتون کو  پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زندہ سلامت نہر سےنکال لیا۔

 سٹی ڈسکہ پولیس کا 15 کال پر بروقت ریسپانس خاتون کی زندگی بچانے کا سبب بنا۔

35 سالہ شبینہ نے گھرانے کی غربت اور گھریلو حالات سے مایوس ہو کر   خودکشی کیلیے نہر میں چھلانگ لگان دی تھی۔ خاتون کو نہر میں کودتے دیکھ کر  کسی شہری نے پولیس کے ایمرجنسی نمبر 15 پر کال کر کے اطلاع دے دی۔ پون فائیو ولیس نے یہ اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122 کو بھی پہنچا دی اور  پولیس ٹیم خود بھی مثالی وقت میں رسپانڈ کرتے ہوئے نہر کے پل پر پہنچ گئی۔ تھانہ سٹی ڈسکہ کی قریبی موبائل ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر خاتون کو نہر سے زندہ باہر نکال لیا  جبکہ  1122 ٹیم نے موقع پر طبی امداد فراہم کر کے خاتون کی جان بچالی،

 25 سالہ شبینہ خاتون 4 بچوں کی ماں ھے۔ خاتون غربت اور گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرنے کیلیے ڈسکہ پل کے اوپر سے نہر میں چھلانگ لگائی تھی،  خاتون نے بتایا کہ ان کا خاوند بیروزگار ہے اور گھریلو حالات ایسے ہیں سے جس سے گزر بسر نہیں ہو رہا تھا۔ جس کی وجہ سے دل برداشتہ ہو کر یہ قدم اٹھایا ھے،