خالد چیمہ :ریاض ، سعودی عرب میں بنک فراڈ میں ملوث گیارہ پاکستانیوں کو سزا مل گئی ۔
گروہ کے اراکین سعودی اور غیر ملکیوں کو فون کرکے اکاؤ نٹ کی معلومات حاصل کرکے لوٹتے تھے۔سعودی پبلک پراسیکیوشن نے گیارہ پاکستانیوں کا ملکی عدالت میں ٹرائل کیا ۔جرم ثابت ہونے پر مقامی عدالت نے سزا سنائی اور گروہ کے تمام ارکان کو سات سات سال قید اور ملک بدر کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔