ملک اشرف : نو مئی کو راحت بیکری افشان چوک میں پولیس کی گاڑیاں نظر آتش کرنے کا معاملہ ، عدالت نے پی ٹی آئی کی تین خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق خواتین میں تسنیم اختر ٫ سادیہ ناز اور فرخندہ ںی بی شامل ہیں ۔ تینوں خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی
تفتیشی افسر نے خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی ہے ۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے مہلت دی جائے۔ تینوں خواتین کارکنان کی جلاؤ گھیراؤ کے کے مقدمہ میں شناخت ہو چکی ہے ۔ملزمان راحت بیکری افشان چوک میں پولیس کی گاڑیاں نظر آتش کرنے میں ملوث ہے۔ملزمان خواتین کو تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 103/23 میں گرفتار کیا گیا ۔خواتین کی جانب سے عرفان علوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ملزمان کے وکیل نے کہا کہ خواتین کو پانچ اگست کو زمان پارک سے گرفتار کیا گیا ۔ نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے کسی واقعہ میں ملوث نہیں ہیں ۔
عسکری ٹاور حملہ کیس میں 5 نئے ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ۔عدالت نے ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان میں صداقت ٫عدنان ٫متین خان٫ اور امیر عبد اللہ سمیت دیگر شامل ہیں ۔انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی جبکہ ملزمان کو شناخت پریڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔تفتیشی افسر انسپکٹر زاہد سلیم نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کافی عرصہ سے روپوش تھے ملزمان عسکری ٹاور حملہ میں ملوث ہیں۔ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ نمبر 1271/23 درج ہے۔
جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ، ہائیکورٹ ، خدیجہ شاہ ,عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی ۔عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں ۔جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا گیا ۔خدیجہ شاہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ملزمہ خدیجہ شاہ نے 3 جولائی کو ضمانت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔