شہزاد خان ابدالی :شہر میں بدستور چینی کی قلت اور نرخ آسمان پر ہیں ,شوگر ڈیلرز نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری سابق پی ڈی ایم حکومت پر ڈال دی کہتے ہیں جب ملکی ضرورت کے مطابق چینی موجود تھی تو ایکسپورٹ کیوں کرنے دی ۔
شہر لاہور سمیت ملک بھر میں جاری چینی کی قلت اور قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کی ذمہ داری ڈیلرز نے سابق حکومت پر عائد کردی ڈیلرز نے کہا کہ ملکی ضرورت کو مدنظر رکھتےہوئے کیوں شوگر ملز مالکان کو چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی، انہوں نے کہا کہ آج بھی شہر میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلوگرام تک بک رہی ہے۔
اس کے علا وہ پرچون فروشوں کو ہول سیل میں 50 کلو گرام کا تھیلا 9 ہزار روپے میں مل رہا ہے، شوگر ڈیلرز کو ملز سے 50 کلوگرام کا تھیلا 8800 روپے مین مل رہا ہے ۔پرچون فروشوں نے کہا کہ سستی چینی ایکسپورٹ کردی گئی اور مہنگی چینی اب امپورٹ کی جائے گی ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں سزا دی جائے تاکہ عوام کو آئندہ ایسے کسی بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔