یوم دفاع ، سیشن کورٹ میں تقریب کاانعقاد ، شہداکے لیے فاتحہ خوانی

یوم دفاع ، سیشن کورٹ میں تقریب کاانعقاد ، شہداکے لیے فاتحہ خوانی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق :6 ستمبر 1965 یوم دفاع کے حوالے سے سیشن کورٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے شہداکی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی تقریب میں شہدا کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔

تفصیلا ت کے مطا بق سیشن کورٹ لاہور میں چھ ستمبر کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے شہدا کی روح کو ایصال ثواب  کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔تقریب کا اہتمام منصور الرحمان افریدی اور مون کھوکھر ایڈووکیٹ نے کیا،تقریب میں وکلا نے کافی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر منصور الرحمان افریدی نے دعا کرائی ۔

وکلا کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جن جوانوں نے پاکستان کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دیا ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

تقریب میں مقدس طاہرہ، مون کھوکھر،ندیم نواز،فوزیہ چوہان نوید طارق،ملک اصفر علی ،میجر آفتاب ،خواجہ عمر،قمر نیازی ایڈووکیٹ سمیت کافی تعداد میں وکلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،تقریب میں پاک فوج کےحق میں نعرے بھی لگائے گئے۔