جنید ریا ض :لاہوربورڈ میں نئےعارضی چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری ملی گئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق الیکشن کمیشن نے سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی چیئرمین لاہوربورڈتعیناتی کی منظوری دے دی،سابق چیئرمین ڈاکٹرمرزاحبیب کوبھی عہدہ چھوڑنےکی اجازت دےدی گئی،مرزا حبیب نے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کی تھی۔
الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعدایس اینڈ جی اے ڈی نوٹیفکیشن جاری کریگا،سپیشل سیکرٹری آغا علی عباس ایک سے 2روز میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔