ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ کو طلاق دینے کے لئے شوہر نے  درخواست دائر کردی  

معروف اداکارہ کو طلاق دینے کے لئے شوہر نے  درخواست دائر کردی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی نژاد امریکی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس کا شادی کے 4 سال بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ، دونوں کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے تعلقات خراب تھے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ جوئے جونس نے 27 سالہ صوفی ٹرنر سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ہے، حالیہ دنوں کے دوران دونوں کو اپنی شادی کی انگوٹھیوں کے بنا بھی دیکھا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 2020 جبکہ دوسری بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ صوفی ٹرنر اور جوئے جونس نے مئی 2019 میں سادگی سے اس وقت شادی کی تھی جب صوفی ٹرنر کا شہرہ آفاق ڈراما گیم آف تھرونز اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔