ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپیٹل ہل حملہ کیس , سابق رہنما اینریکے ٹیریو کو 22 سال قید کی سزا

 کیپیٹل ہل حملہ کیس , سابق رہنما اینریکے ٹیریو کو 22 سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: امریکا میں 6 جنوری کو کیپیٹل ہل حملہ کیس میں پراؤڈ بوائز ملیشیا کے سابق رہنما اینریکے ٹیریوکو 22 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیپیٹل ہل پر 6 جنوری 2021کو حملہ کیا گیا تھا جس میں انتہائی دائیں بازو کی پراؤڈ بوائز ملیشیا کے سابق رہنما اینریکے ٹیریوکو 22 سال قید کی سزا سنا ئی گئی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ استغاثہ نےٹیریوکو 33 سال قید کی سزا دینےکا مطالبہ کیا تھا۔امریکی ڈسٹرکٹ جج ٹموتھی کیلی نےکہاکہ 6جنوری 2021 کو پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کی روایت توڑی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کیپیٹل ہل پر حملے کے مقدمے میں  ہی پراؤڈ بوائز لیفٹیننٹ کے دو رہنماؤں کو طویل قید کی سزا سنائی گئی تھی،  انتہائی دائیں بازو گروپ کے ایک اعلیٰ لیفٹیننٹ جوزف بگس کو 17 سال کی سزا سنائی گئی ہے جو اب تک کی تمام سزاؤں میں دوسری بڑی سزا ہے۔