جدید خصوصیات کیساتھ ٹویوٹا کی نئی گاڑی، خریداروں کیلئے اہم خبر

Corolla 1.6 gets ready to launch with CVT transmission
کیپشن: new Corolla
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر، پاکستان میں گاڑیاں تیارکرنے والی مشہور ٹویوٹا انڈس موٹرز نے نئی کار کی تیاری شروع کردی ہے، سی وی ٹی ٹرانسمشن کے ساتھ کرولا 1.6 لانچ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے 1600 سی سی ٹویوٹا کرولا کا نیا ویرینٹ لانچ کرے کی تیاری کرنے جارہی ہے، کمپنی 7 سپیڈ سی وی ٹی ٹرانسمشن کیساتھ کرولا کا نیا ویرینٹ کرنے کیلئے مکمل تیار ہے،اس وقت یہ ویرینٹ 4 سپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمشن کے ساتھ آتا ہے جبکہ سی وی ٹی ٹرانسمنشن کے ساتھ آںے والا یہ ویرینٹ فیول ایوریج اور ڈرائیونگ کے تجربے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا،اس اپ گریڈیشن کے بعد گاڑی فی لیٹر  سے مزید 13 سے 14 کلومیٹر  کا فاصلہ طے کرسکے گی۔

 کرولا پاکستان کی مشہور ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے، اگر گاڑی کی فیول ایوریج مزید بہتر کی جاتی ہے تو یہ مداحوں کے لیے ایک اور اچھی خبر ہوگی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ گاڑی بکنگ کے لئے کچھ ہی دنوں میں دستیاب ہوگی، بکنگ کے لئے آپ کو صرف قریبی ٹویوٹا ڈیلرشپ پر جانا ہوگا، گاڑی کی بکنگ  کے لئے ایک شرط رکھی گئی ہے،کمپنی اس ویرینٹ کے خریداروں سے دستخط شدہ ایک فارم حاصل کرے گی جس میں تحریر کیا ہوگا کہ انہیں ڈیلیوری کے وقت اضافی ادائیگی کرنی ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے نومبر/دسمبر 2022 میں ڈیلیور کرنے کا امکان ہے، جبکہ ترسیل فروری 2023 کے آس پاس کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer