ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی انتخابات، پارٹی قیادت نے حمزہ شہبازکو اہم ٹاسک دیدیا

Hamza Shahbaz
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) ضمنی انتخابات، پارٹی قیادت نے سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکو لیگی دھڑوں میں اختلافات ختم کرانے کا ٹاسک سونپ دیا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم چلائیں گی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ضمنی انتخاب کے حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے دھڑوں کے اختلافات ختم کروائیں گے، اس سلسلے میں وہ لیگی رہنماؤں سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کریں گے، جبکہ حمزہ شہباز شریف ضمنی انتخابات میں کامیابی کے سلسلے میں اتحادیوں سے بھی رابطے کریں گے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسوں میں شرکت کریں گی، ضمنی انتخابات 11 ستمبر کو شرقپور اور چشتیاں جبکہ 2 اکتوبر کو خانیوال میں ہوں گے۔