ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے اسد قیصر کو نوٹس جاری کردیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے اسد قیصر کو نوٹس جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے  نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پانچواں نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 ستمبر کو طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 ستمبر کو صبح 11 بجے طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کیس میں 2 اکاؤنٹ سامنے آنے پر ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ ایف آئی اے نے اس سے پہلے بھی اسد قیصر کو 11، 18 ، 29 اگست اور 5 ستمبر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی، فیصلے میں بتایا گیا تھا ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈ لیے ہیں، 13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے پی ٹی آئی نے  امریکا، آسٹریلیا اور یو اے ای سے عطیات لیے۔