ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ بلدیات کا افسران کیلئےنئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

محکمہ بلدیات کا افسران کیلئےنئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ بلدیات نے افسران کیلئےنئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا، محکمہ بلدیات نے محکمہ خزانہ سے گاڑیوں کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مانگ لیے۔

محکمہ بلدیات کے تمام ایڈیشنل سیکرٹریوں اور سیکرٹری بلدیات کو نئی گاڑی دی جائے گی، اس حوالے سے محکمہ بلدیات کے افسران کو ٹیوٹا یارس گاڑیاں دینے کی تجویز حکومت کو دی گئی ہے، گاڑیوں کی خریداری کے حوالے سے سمری ایوان وزیراعلیٰ منظوری کیلئے پہنچ گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد سمری کابینہ کے پاس جائے گی، کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ گاڑیوں کی خریداری کیلئے گرانٹ جاری کر دے گا۔