(عمران یونس)یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے سال دو ہزار21-22 کے لئے بیچولر،ماسٹر،ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بیچولر کے 16 پروگرامز کے لئے،ماسٹر کے 11،ایم ایس،ایم فل کے 13 اور پی ایچ ڈی کے 9 پروگرامز میں داخلوں کے لئے پراسپیکٹس کا اجراء 13 ستمبر سے 24 ستمبر تک ہوگا،پروگرامز کے لئے تحریری امتحانات 28 اور 29 ستمبر کو اور رزلٹ 2 اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔