ویب ڈیسک : ایم جی پاکستان کے اونر جاوید آفریدی نے ایم جی کے حوالے سے مارکیٹ پر چھائی خاموشی توڑتے ہوئے ایم جی کی الیکٹرک گاڑی مارول آر کا ٹیزر ٹویٹرپر شیئر کردیا۔
جاوید آفریدی نے مورس گیراجز (ایم جی) کی الیکٹرک گاڑی کی تصویر اور ٹیزر بھی شیئر کیا ہے اور اسے مارکیٹ میں تازہ ترین جھونکے سے تعبیرکیاہے۔ ایم جی کی الیکٹرک گاڑی یعنی ایم جی مارول آر مکمل طور پر ایک الیکٹرک گاڑی ہے جو ٹیسلا ماڈل وائی، واکس ویگن آئی ڈی فور ور ہنڈائی آیونک فائیو اور کیا ای وی فائیو کو ٹکر دینے کے لئے تیار کی گئی ہے۔ مارول میں تین الیکٹرک موٹرز یعنی فرنٹ پر دو اور بیک میں ایک موٹر نصب ہے، جو مجموعی ٍطور پر 288 ہارس پاور اور 665 این ایم ٹارک پیدا کرتی ہیں۔
NEW MG MARVEL R pic.twitter.com/zkDfrf01U6
— Javed Afridi (@JAfridi10) September 5, 2021
گاڑی میں سترکلو واٹ کی لیتھیم آیون بیٹری نصب ہے، رئیر وہیل ڈرائیو ویرئنٹ کی رینج ایک دفعہ چارج کے بعد 402 کلومیٹر ہے جبکہ آل وہیل ویرئنٹ ایک دفعہ چارج ہونے کے بعد 370 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔ ہائی اینڈ مارول ای وی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے، جس میں 19.1 انچ اسکرین کا انفوٹینمنٹ یونٹ بھی شامل ہے۔ ڈرائیونگ میں مدد دینے والے اورمسافروں کی سہولت کے لئے بہت سے فیچرز اور لیدر انٹیریر نے اسے واقعی ایک شاندار گاڑی بنا دیا ہے۔ مارول آر کی قیمت 47 ہزار 720 ڈالر سے شرع ہوکر 60 ہزار ڈالر تک جائے گی۔
MG5
— Javed Afridi (@JAfridi10) August 30, 2021
Price ⁉️ pic.twitter.com/9OCiqMpmu1
ایم جی کمپنی نے ایک چھوٹی گاڑی ایم جی ایچ ایس کو بھی پاکستان میں متعارف کرانے کا منصوبہ بنیا ہے۔ اسے شائد ایم جی تھری قرار دیا جائے۔ جاوید آفریدی نے پہلے سوشل میڈیا صارفین سے سوال پوچھا کہ ایم جی تھری کی ممکنہ قیمت کیا ہونی چاہئیے? ابھی تک ایم جی کی اس چھوٹی گاڑی کا قیمت پردہ راز میں ہے۔ مورس گیراجز یعنی ایم جی کے الیکٹرک گاڑی مارول آر کی قیمت کیا ہوگی?