ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچ وکلاء کے لائسنس معطل

Lahore High Court
کیپشن: License Suspend
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب بار کونسل کی لیگل ایجوکیشن کمیٹی کی سفارش، تین سالہ ایل ایل بی کروانے کے دعویدار نجی لاء کالجز کے خلاف کارروائی۔ پانچ وکلاء کے لائسنس معطل کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کی لیگل ایجوکیشن کمیٹی نے لاء کالجز اور یو نیورسٹیوں کے خلاف شکایات پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لیگل ایجوکیشن کمیٹی نے تین سالہ ایل ایل بی کورس کروانے کا دعویٰ کرنے والے نجی لاء کالجز کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا، اس عمل میں ملوث وکلاء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔

غیرتسلی بخش جواب پر لیگل ایجوکیشن کمیٹی نے نجی لاء کالجز کے ذریعے تین سالہ ایل ایل بی ڈگری کروانے کے کاروبار میں ملوث پانچ وکلاء کے لائسنس معطل کرنے کی سفارش کی۔

پنجاب بار کونسل نے لیگل ایجوکیشن کمیٹی کی سفارش پر پانچ وکلاء میاں لیاقت علی، محمد یونس خان، میاں عدنان شوکت، صائمہ بتول ایڈووکیٹ اور مظہر اقبال وٹو ایڈووکیٹ کے لائسنس معطل کردیئے۔