ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ کا 200 سال پرانا بوہڑ ،محفوظ بنانے کیلئے اقدامات شروع

 لاہور ہائی کورٹ کا 200 سال پرانا بوہڑ ،محفوظ بنانے کیلئے اقدامات شروع
کیپشن: Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف لاہور ہائیکورٹ کے 200 سالہ درخت کے ٹوٹے حصے کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں اور حفاظتی اقدامات جلد مکمل ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت کے باہر 200 برس سے قائم برگد کے درخت کو محفوظ بنانے کیلئے تین پلرز کی تعمیر جاری ہے. چیف جسٹس نے دو سو سالہ برگد کے ایک حصہ کے ٹوٹنے کا نوٹس لیا اور اس کو محفوظ بنانے کیلئے احکامات جاری کئے. کچھ عرصہ پہلے تاریخی برگد کے درخت کا  حصہ ٹوٹ کر درخت سے الگ ہوگیا. گزشتہ برس برگد کے درخت کی ٹوٹ جانے والی شاخوں نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخت کو محفوظ بنانے کیلئے اس شاخوں کو سہارا دینے کا حکم دیا. چیف جسٹس کی باقاعدہ منظوری کے بعد درخت کی ٹوٹی شاخوں کو سہارا دینے کیلئے 3 پلرز تعمیر کئے جا رہے ہیں، ان پلرز کی تعمیر کے بعد درخت کو ناصرف نیچے کی جسنب سے سہارا ملے جائے گا بلکہ دو سو سالہ برگد کے درخت محفوظ ہو جائے گا.

لاہور ہائیکورٹ میں اس وقت چھ کے قریب پرانے برگد کے درخت ہیں اور ان میں ایک درخت شاخوں سے ٹوٹنے کی وجہ سے متاثر ہوا تھا.