ایک اور اوباش کی راہ چلتی لڑکیوں سے نازیبا حرکات؛ فوٹیج سامنے آگئی

 ایک اور اوباش کی راہ چلتی لڑکیوں سے نازیبا حرکات؛ فوٹیج سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری، سمن آباد پولیس نے راہگیر لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔ سٹی 42 واقعہ کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔
ایس ایچ او سمن آباد عمران انوار کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی، جو اچھرہ کا رہائشی ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سٹی فورٹی ٹو کو ملنے والی سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار ملزم دکھائی دیتا ہے، ملزم راہ گیر لڑکیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے کے بعد فرار ہو جاتا ہے ۔

یاد رہے کہ  لاہور میں ایسے واقعات کا ہونا معمول بن چکا ہے، ملزموں نے خواتین کی عزت نفس کو پامال کرنےوطیرہ بنالیا ہے جبکہ سکیورٹی ادارے ایسے درندوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ہیں، مگر بدقسمتی سے پولیس میں چھیی کو کالی بھیڑیں جو اس ملزموں کے خلاف دکھاوے کے لئے کارروائی کرتی اور بعد میں رشوت لے کر عزت وتکریم کے ساتھ رخصت کردیتی ہیں۔

گزشتہ روز ایک ایسا ہی کیس سامنے آیا تھا, جلو بوٹینیکل گارڈن میں سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دینے والی خاتون نے یونین کے ساتھی ملازمین پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا، ثمرہ نامی خاتون بوٹینیکل گارڈن میں ڈیلی ویجز پر سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دے رہی تھی،سیکورٹی سپروائزر امجد بھٹی اور پھر ایچ کے ملازم عاصم پر ہراساں کیا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق امجد بھٹی اور عاصم دوستی کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے بات نہ ماننے پر دوران ڈیوٹی مختلف طریقوں سے زدکوب کیا گیا خاتون نے ہراساں کرنے خلاف ون فائیو پر اطلاع بھی دی تھی، افسران نے معاملہ رفع دفع کروا کرکے پہلے تبادلہ کروایا پھر نوکری سے نکال دیا۔

خاتون کے مطابق یونین کسی قسم کی کاروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی پولیس تاحال شکایت پر کوئی کاروائی نہ کرسکی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer