شہریوں کیلئے پریشانی کا سبب بننے والوں سےمتعلق بڑا فیصلہ

 شہریوں کیلئے پریشانی کا سبب بننے والوں سےمتعلق بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی جی پنجاب انعام غنی کا روڈ بلاک کرکے شہریوں کیلئے پریشانی کا سبب بننے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم,  شاہرات کو بند کرنے والے عناصر معمولات زندگی کو متاثر کرنے کے ساتھ اسٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں: آئی جی پنجاب 
 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی کا روڈ بلاک کرکے شہریوں کیلئے پریشانی کا سبب بننے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم، آئی جی پنجاب  کا  کہنا ہے کہ   اکثر اوقات احتجاج یا دھرنوں کی وجہ سے روڈ بلاک ہونے کے باعث ایمبولینس یادیگر ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو بھی راستہ نہیں ملتا،  شاہرات کو بند کرنے والے عناصر معمولات زندگی کو متاثر کرنے کے ساتھ اسٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں،  شہریوں کیلئے مسائل پیدا کرنے والے آرگنائزز اور شرپسندوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔

انہوں نے  کہا کہ مظاہرین اگر سرکاری ملازمین ہیں تو قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ انکے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھا جائے اور شاہرات، ہائی ویز اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو کسی صورت متاثر نہ ہونے دیا جائے۔ ایسے عناصر کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے تفصیلی رپورٹس بھی سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ ارسال۔ احتجاج، دھرنوں یا سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔