اکمل سومرو: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پوسٹ ڈاکٹورل فیلو شپ کا اعلان کر دیا، دنیا کی ٹاپ 200 یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے پر ایچ ای سی پوسٹ ڈاکٹریٹ کے تمام اخراجات ادا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پوسٹ ڈاکٹورل فیلو شپ کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں تعینات اساتذہ پوسٹ ڈاکٹورل فیلو شپ کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے۔ دنیا کی ٹاپ 200 یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے پر ایچ ای سی سے تعلیمی اخراجات بردداشت کرے گی۔ پاکستان سے تین سال قبل پی ایچ ڈی کی ڈگریاں رکھنے والے اساتذہ اپلائی کر سکتے ہیں۔ سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں تعینات مستقل اساتذہ کو ہی شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ پوسٹ ڈاکٹورل فیلو شپ کیلئے20 ستمبر آخری تاریخ مقرر ہے۔