سٹی 42: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں2روپےکلو اضافہ، برائلر مرغی کا گوشت 276 سے بڑھا کر 278 روپے فی کلو مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں دو روپے کلو اضافہ، برائلر مرغی کا گوشت 276 سے بڑھ کر 278 روپے فی کلو مقرر کردیا گیا۔زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 184 روپے اور پرچون ریٹ 192 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کا ریٹ 168 روپے فی درجن مقرر جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 920 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3 روپے اضافے ہواتھا جس کے بعد مرغی کا گوشت 273سے بڑھ کر 276 روپے فی کلو ہوگئی تھی جبکہ زندہ مرغی کاتھوک ریٹ 182، پرچون ریٹ 190 روپےکلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 167 روپے فی درجن رہی ۔