ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک بھر میں  یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، چھ ستمبر 1965 کی جنگ کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئےلاہور کینٹ میں یادگارِ شہدا پر پُروقار تقریب ہوئی

 تفصیلات کے مطابق  چھ ستمبر 1965 کو جب بھارت نے رات کی تاریکی میں لاہور پر حملہ کیا توافواج پاکستان نے شجاعت، دلیری اور بہادری کی جو تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ 1965 کی جنگ میں پاک فوج نے طاقت کے نشے میں چور اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیے اور لاہور میں ناشتہ کرنے کی خواہش رکھنے والے دشمن کو منہ کی کھانا پڑی۔

گزشتہ روز  چھ ستمبر 1965 کی جنگ کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئےلاہور کینٹ میں یادگارِ شہدا پر پُروقار تقریب ہوئی۔گیریژن کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پھول چڑھائے اور پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔  یادگار شہدا کے ساتھ آرمی میوزیم بھی بنایا گیا ہے جس میں جنگ ستمبر کے دوران دشمن سے چھینے گئے ہتھیار رکھنے کے علاوہ تحریک پاکستان کی تصویری منظر کشی بھی کی گئی ہے۔

 میوزیم کے مختلف حصوں کوشہدا کارنر، نشانِ حیدر گیلری، پاکستان کی جنگی تاریخ، دنیا کے بلند ترین جنگی محاذ سیاچن پر زندگی، کشمیر کارنر، نئی قوم کی تشکیل، قائد اور افواج، دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاکستان کا اقوام متحدہ امن مشن میں کردار، اقلیتوں کی قومی تعمیر میں کاوشیں اور قربانیاں کے نام دیے گئے ہیں۔

مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی میں مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔  مزار قائد پرگارڈز  کے فرائض پاک فضائیہ کےکیڈٹس نے سنبھال لیے۔ ایئروائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔