مسلح  افواج نے قربانیاں دے کرسرحدوں کادفاع کیاہے:وزیر اعظم عمران خان

مسلح  افواج نے قربانیاں دے کرسرحدوں کادفاع کیاہے:وزیر اعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  مسلح  افواج نے قربانیاں دے کرسرحدوں کادفاع کیاہے،آج بھارت خطے میں  امن کو نقصان پہنچانے کے باعث عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے:وزیر اعظم عمران  خان 

تفصیلات کےمطابق  وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ بہادرسپاہی ،افسر،پائلٹس اورسیلرز بہادری کے ساتھ لڑے ہیں اورانہوں نے اپنی جانوں کی پروانہیں کی اورقربانیاں دے کرسرحدوں کادفاع کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ آج بھارت خطے میں خاص طورپرپاکستان کے حوالے سے امن کونقصان پہنچانے کی اپنی کوشش پرعالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہماری حکومت کی فعال سفارتکاری کے باعث عالمی برادری اب اس بات پرقائل ہوچکی ہے کہ پورے بھارت میں اقلیتوں پرمظالم اورغیرقانونی طورپر زیرقبضہ جموں وکشمیر میں مظلوم کشمیریوں پرڈھائے جانے والے ظلم وستم کااب خاتمہ ہوجان چاہیے۔ انہوں  نے کہاکہ بھارت کوجلدیابدیرکشمیریوں کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کاجائزحق خودارادیت دیناپڑے گا۔