(عابد چوہدری) چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد نے چھٹی کے روز مختلف ٹریفک سیکٹرز کا سرپرائز وزٹ کیا،ڈیوٹی پوائنٹ سے غائب ہونے والے دس وارڈنز کو معطل کر دیا۔
سید حماد عابد نے نیو ائیر پورٹ، اولڈ ائیرپورٹ، کینٹ،گلبرگ، شادمان، مزنگ اور نوانکوٹ میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔سی ٹی او نے سمن آباد اتوار بازار کا بھی جائزہ لیا، ناقص ڈیوٹی پر سیکٹر انچارج نوانکوٹ اور انچارج سمن آباد کی سرزنش کی، ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضر دس وارڈنز کو معطل کر دیا۔سی ٹی او نے سرکل انچارجز کو ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی، بے ہنگم ٹریفک درست کرنے کا حکم دیا۔سی ٹی او کا کہنا تھا کہ دوبارہ سرپرائز وزٹ کیا جائے گا اورناقص انتظامات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔