ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل کے انتخابات ملتوی

 پنجاب بار کونسل کے انتخابات ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پنجاب بار کونسل کے پانچ سال بعد ہونے والے انتخابات دوہفتوں کے لئے ملتوی کرد دئیے گئے۔

پنجاب بار کونسل کے انتخابات  14 نومبر کی بجائے اب 28 نومبر کو ہوں گے جبکہ   حتمی نتائج  کا اعلان 8 دسمبر کو ہوگا ، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی منظوری کے بعد  الیکشن شیڈول میں تبدیلی بارے نوٹفکیشن جاری کردیاگیا۔جس کے مطابق  پنجاب بار کونسل  کی جانب سے یکم اکتوبر کو ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی۔

26 اکتوبر کو امیدواروں کی فہرست جبکہ 29 اکتوبر کو اعتراضات پر سکروٹنی ہوگی۔30  اکتوبر تک اعتراضات واپس لیے جا سکتے ہیں۔30  اکتوبر کو بلامقابلہ امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔3 نومبر  کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔

28  نومبر کو صبح نو سے شام چار بجے تک پنجاب بار کونسل کے  انتخابات ہوں گے۔پنجاب بار کونسل کی بلڈنگ میں تین دسمبر کو ووٹوں کی گنتی  ہوگی۔ 8 دسمبر کو پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے نتائج بارے 23 دسمبر تک اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer