یورپی یونین کی جانب سےعائد پابندی پرپی آئی اے کا بڑا فیصلہ

یورپی یونین کی جانب سےعائد پابندی پرپی آئی اے کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)پی آئی اےکی پروازوں پر یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے6 ماہ کی پابندی کے معاملہ پر  پی آئی اے کا یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن( پی آئی اے) نے یورپی یونین کی جانب سےعائد6 ماہ کی پابندی کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا،پی آئی اےکی پروازوں پر یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی لگائی گئی،پروازوں پرپابندی یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے جولائی میں عائد کی تھی، یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کو پابندی کے فیصلے کے خلاف  اپیل دائر کرنے کا موقع دیا گیاتھا۔
پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز اور ایاسا آڈٹ اعتراضات دور نہ کرنے پرپابندی عائد کی گئی، پی آئی اے کی جانب سے اپیل کے لئے تمام کارروائی مکمل کئے جانے کے بعد اپیل موخرکرنے کا فیصلہ کیا گیا،سی اے اے کے سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم سے متعلق ایاسافیصلے کا انتظار کیا جائے گا ،ایاسا اورایاٹا آڈٹ اہلکاروں نے بطورریگولیٹری سی اے اے پربھی آڈٹ اعتراضات کر رکھے ہیں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ اعتراضات میں پائلٹس کو لائسنسزاجرا سے متعلق طریقہ کاراور متعلقہ حکام کی اہلیت بھی شامل ہے،بطورریگولیٹری طیاروں سے متعلق سیفٹی اقدامات اورسرٹیفکٹس اجرا پربھی اعتراضات موجود ہیں،سی اے اے کے بطورریگولیٹر کلیئرنس کے بغیراپیل پر فیصلہ خلاف آنے کا امکان ہے،اپیل مستر دہونے پر پروازوں کی معطلی کے بجائے پروازوں کو بین کئے جانے کا بھی خدشہ ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا کہ پی آئی اے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے لئے  اپیل مناسب وقت پر دائر کرے گی، پی آئی اے نے اپیل سےمتعلق تمام تیاری مکمل کی ہوئی ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer