خاتون وکیل کا اغوا،حقیقت سے پردہ چاک

خاتون وکیل کا اغوا،حقیقت سے پردہ چاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:دیپالپو ر  میں مقامی افراد کو ملنے والی خاتون وکیل نسرین ارشاد تو سبھی یاد ہوگئی ، وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی اس کا نوٹس لیا تھا،اب اس واقعہ کی حقیقت سے پردہ اٹھ گیا ہے۔

خاتون وکیل کے اغوا کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آسکا۔خاتون وکیل کے اغوا میں شریک تمام ملزمان کاویڈیو بیان منظرعام پرآگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خاتون وکیل کا فرنٹ مین گوچی جتالہ موٹرسائیکل پربیٹھا کر کچہری لے کر گی، فوٹیج میں خاتون وکیل کو موٹرسائیکل پرجاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔محمود خاتون وکیل کو بونگہ حیات سے گگو منڈی چھوڑ کر آیا، احمداور عابد کے گھرخاتون وکیل 15سے22 اگست تک رہیں جب کہ خادم نامی ٹیکسی ڈرائیور اپنی گاڑی پر میلسی چھوڑ کر آیا۔محمداشرف نامی شخص کی سم استعمال کی گئی، پہلے شہزادکی سم استعمال کی جاتی رہی جومحمودعرف ببی استعمال کرتا رہا، اوکاڑہ یہ تمام افراد خاتون وکیل کے فرنٹ مین ہیں۔

  
ایڈوکیٹ نسرین ارشاد نے اغوا کے مقدمے میں 4 افراد کو نامزد کیا تھا، ملزمان میں سابق شوہر اکمل، نذد فرید، حق نواز اور اویس شامل ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق خاتون وکیل 7 مقدمات میں مدعیہ، 2 میں ملزم اور 6 میں بطور گواہ ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق خاتون وکیل کی رنجش بھی چل رہی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer