ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

 ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)اے راہ حق کے شہیدو، وفا کی تصویرو!تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں،جنگِ 65 میں جراتوں،عزیمتوں، شہادتوں اور قربانیوں کی لازوال داستان اپنے خونِ جگر سے لکھنے والے پاک فوج کےجوانوں کو سلام،  لاہور سمیت ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

 خدا کرے کے میری ارض پاک پر اترے

جسے اندیشہ زوال نہ ہو

6 ستمبر ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، جو ستمبر 1965 کی جنگ کے ان دنوں کی یاد دلاتا ہے جب پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے اپنے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے تھے، جس دن  پاکستان کے شہیدوں،جری جوانوں نے اپنی کارکردگی سے تاریخ کے سنہرے صفحات پر اپنا نام رقم کیا، آج یوم دفاع کے موقع پر مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ 

لگانے آگ جو آئے تھے آشیانے کو

وہ شولے اپنے لہو سے بجھا دیئے تم نے

اس دن کی مناسبت سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر یوم دفاع کی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر گارڈ زکی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوۃ ہے

صدر مملکت اور وزیراعظم نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ ازلی دشمن آج بھی ہمارے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے، حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کاساتھ دیتےرہیں گے۔ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ 

شہادت ہے مطلوب و مقصود

نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی

یوم دفاع پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پاک وطن کے دفاع کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 1965ء کی جنگ میں مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے شہداء آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer