ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل منتقل

حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و نیب کے ملزم حمزہ شہبازشریف کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

دو روز قبل نیب کے کیس میں جوڈیشل ہونے والے لیگی رہنما حمزہ شہباز کو کیمپ جیل کی بیرک نمبر 5 میں منتقل کیا گیا تھا جہاں پر دیگر نیب کے قیدی بھی موجود ہیں۔ جیل کے اندر وباہر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حمزہ شہباز کو کیمپ جیل سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

کوٹ لکھپت جیل میں میڈیکل کے بعد حمزہ شہباز کو سیکیورٹی سیل میں منتقل کیا گیا ہے جو کہ میاں نوازشریف سے کچھ ہی فاصلے پر موجود ہے۔ حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس کی سہولیات دی جائیں گی جبکہ ملاقات کا دن جمعرات مقرر کیا گیا ہے۔