ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استاد کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

استاد کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) امریکن لائسٹف سکول میں ٹیچر کے تشدد سے میٹرک کے طالبعلم کی ہلاکت کا معاملہ، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

 اجلاس میں رجسٹریشن اتھارٹی کے افسران شرکت کرینگے جس میں پرائیویٹ سکولوں میں نااہل اساتذہ کی بھرتیوں کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی اہلیت کو چیک کیے بغیر کم تنخواہ پر رکھ لیا جاتا ہے، اساتذہ کو کسی صورت میں بھی بچوں پر تشدد کرنے کی اجازت نہیں ہے، اساتذہ اور پرنسپل کو مکمل اہلیت کے بعد پرائیویٹ سکولوں میں بھرتی کیا جائے،  آج کے اجلاس میں پرائیویٹ سکولوں میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کے حوالے سے پالیسی بھی مرتب کی جائے گی۔

پرویز اختر نے بتایا کہ امریکن لائسٹف سکول میں بچے کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرکے ٹیچر اور پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer