ملک بھر میں آج یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کےطور پر منایا جا رہا ہے

 ملک بھر میں آج یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کےطور پر منایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)اےشہیدوں, وطن کی آبرو ہو تم, چمن کا افتخار ہو, قرار ہو قرارہو سلام ہو سلام,اہل لاہور کا یوم دفاع پاکستان پر جنگ ستمبر کے شہدا کو سلامِ تحسین، لاہور سمیت ملک بھر میں آج یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کےطور پر منایا جا رہا ہے۔

اے راہ حق کے شہیدو, وفا کی تصویرو

تمہیں وطن کی ہوائیں  سلام کہتی ہیں

لاہور سمیت ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، یہ ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، جو ستمبر 1965 کی جنگ کے ان دنوں کی یاد دلاتا ہے جب پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے اپنے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے تھے، جس دن  پاکستان کے شہیدوں،جری جوانوں نے اپنی کارکردگی سے تاریخ کے سنہرے صفحات پر اپنا نام رقم کیا، آج یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21، توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

لگانے آگ جو آئے تھے آشیانے کو 

وہ شولے اپنے لہو سے بجھا دیئے تم نے

یوم دفاع کے حوالے سے مرکزی تقریب ڈی ایچ کیو میں منعقد ہوئی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارِ شہداء پرحاضری دی اورپھول چڑھائے،تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس میں تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا،  تقریب میں شہداء کے بارے میں دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جسے دیکھ کر سب کی آنکھیں نم ہوگئیں, راولپنڈی کے ایوب پارک میں 1965 کی جنگ میں افواج پاکستان کے زیر استعمال جنگی سازوسامان کی نمائش کی گئی، جس  میں وہ پاکستانی ٹینک بھی موجود تھے جنہوں نے بھارتی ٹینکوں کو ان کے عملے سمیت تبا ہ کیاتھا ۔

"کشمیری بہن بھائیوں کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں"

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع کی تقریب سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے،شہداء کے بارے میں دستاویز ی فلم دیکھ کرآنکھیں نم ہوگئیں،پاکستان کی بنیادوں میں شہداءکالہوشامل ہے،وطن کوجب بھی ضرورت پڑی وطن کےبیٹوں نے لبیک کہا۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سےبقائے پاکستان کاسفرشہداکی قربانیوں سے سجا ہے،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،آج پاکستان میں امن کی بہترین فضا ہے، کشمیرظلم کی آگ میں جل رہاہے،پاکستان کشمیریوں کوحالات کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑےگا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کےبعدہماری جنگ جہالت کےخلاف ہے،کشمیر کی آزادی کیلئے آخری گولی،آخری سانس،آخری سپاہی تک لڑیں گے، کشمیری بہن بھائیوں کےلیےہرقربانی دینےکوتیارہیں، خطے میں پاکستان کاکردارہمیشہ مثبت رہا۔

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوۃ ہے

"بھارت جان لے کہ کشمیر کی آزادی زیادہ دورنہیں"

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک دھرتی کے دفاع کیلئے اپنا قیمتی لہو دینے والے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہداء ہمارا افتخار ہیں، 1965 کی جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے غازیوں کی جرأت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،عثمان بزدار نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا شکار کشمیری شہداء کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یوم دفاع پر ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا ا ظہار کرتے ہیں، ایک ماہ سے زائد جاری کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی زندگیاں سسک رہی ہیں،  مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے،بھارت جان لے کہ کشمیر کی آزادی زیادہ دورنہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer