(سٹی 42) تبدیلی کا نعرہ لگانے والےقانون شکنیاں کرنے لگے، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار غیر قانونی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں فورٹریس اسٹیڈیم میں منعقد ہ یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں پہنچے۔ گاڑی بی ایم ڈبلیو مگر نمبر پلیٹ ٹویوٹا ہائی ایس کی لگی ہوئی تھی۔
محکمہ ایکسائز کے آئن لائن ڈیٹا بیس کے مطابق عثمان بزدار کی گاڑی بی ایم ڈبلیو کی نمبر پلیٹ ایل زیڈ آر 1234 کانمبرالماجان ولد لال راز خان کے نام رجسٹرڈ ہے۔ مذکورہ نمبر ایکسائز کے ریکارڈ میں 1998 ماڈل ٹویوٹا ہائی ایس گاڑی پر رجسٹرڈ ہے۔