لاہور سمیت ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

لاہور سمیت ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) اے راہ حق کے شہیدو, وفا کی تصویرو، وطن کی ہوائیں تمہیں سلام کہتی ہیں، لاہور سمیت ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، یہ ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، جو ستمبر 1965 کی جنگ کے ان دنوں کی یاد دلاتا ہے جب پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے اپنے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔

 خدا کرے کے میری ارض پاک پر اترے، جسے اندیشہ زوال نہ ہو

6 ستمبر 1965 کو آج ہی کے دن پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ میں پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے دشمن کو کاری ضرب کا منہ توڑ جواب دیا تھا، جو تا دنیا تک یاد رہے گا، 6 ستمبر کو دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والے جوانوں نے مذہب اور فرقے سے بالاتر ہو کر پاکستان کا دفاع کیا، یہ ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔

شہادت ہے مطلوب و مقصود، نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی

یوم دفاع ہر سال 6 ستمبر کو  پاک بھارت جنگ 1965 میں پاک افواج کے بہادر سپوتوں کی دفاعی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، آج یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21، توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

لگانے آگ جو آئے تھے آشیانے کو ، وہ شولے اپنے لہو سے بجھا دیئے تم نے

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انقعاد کیا جارہا ہے، لاہور کے فورٹریس سٹیڈیم میں پاک فوج کی پریڈ جاری ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ، پاک فوج کے اعلیٰ افسران شریک ہیں، شہریوں کے بڑی تعداد نمائش کو دیکھنے وہاں پہنچ چکی ہے۔ پریڈ میں پاک فوج کے جوان اپنی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer