ترکش انویسٹرز کو پنجاب میں تمام سہولتیں دیں گے،محسن نقوی کی ترکیہ کے قونصل جنرل سےگفتگو

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لاہور میں تعینات ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو (Mr. Durmus Bastug) نے جمعہ کے روز ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعاون کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترکیہ کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ری پبلک آف ترکیہ کے 100سالہ جشن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی، وزیراعلی محسن نقوی نے ری پبلک آف ترکیہ کے 100سالہ جشن کی تقریبات میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سسٹر سٹیزلاہور اور استنبول کے تعلقات میں مزید گرمجوشی کیلئے میئر استنبول کو دورہ لاہور کی دعوت  دی۔
  محسن نقوی نے ترکیہ کے قونصلیٹ کوسی بی ڈی ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کی پیشکش بھی کی۔
اس ملاقات میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات،مشاہدات اور مہارت سے مستفید ہونے پر اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی مشترکہ مسئلہ ہے،خاتمے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ اور پنجاب کے عوا م کے لئے معاشی حوالے سے بہت سی اچھی خبریں منتظر ہیں۔ترک رہنماؤں سے منسوب لاہور اور مظفر گڑھ میں مختلف سڑکیں اور ہسپتال دونوں برادر ملکوں کی  باہمی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہہیں۔

محسن نقوی نے تکیہ کے قونصل جنرل  درمش باشتو سے کہا کہ ترکش بزنس مین پنجاب میں سرمایہ کاری کریں،تمام سہولتیں مہیا کریں گے۔
قونصل جنرل درمش باشتو نے وزیراعلی محسن نقوی کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے معاشی روابط کو مضبوط اور تجارت کومزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ گڈ ٹریڈ ایگریمنٹ کر چکے ہیں،باہمی تجارت5بلین ڈالر تک لے جائیں گے۔
صوبائی وزراء عامر میر،اظفرعلی ناصر،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری پی اینڈ ڈی،کمشنرلاہور ڈویژن،ڈپٹی کمشنر اوردیگر  حکام بھی اس موقع پر موجود تھے