ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں لاکھوں روپے کی کمی ہوگئی۔

 پاکستانی کار ساز کمپنی لکی موٹرز کارپوریشن، جو کہ جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی کِیا موٹرز کی مقامی  پارٹنر ہے، نے اپنی مختلف ماڈل اور ویریئنٹ کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک کمی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 6 اکتوبر 2023 سے ہوگا۔

 جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صارفین کو ایک ایک ایسی پیش رفت سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں جو کہ براہ راست ان کے فائدے کے متعلق ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’حالیہ دنوں میں پاکستان کرنسی کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں بڑھتی قدر کے تناظر میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس لیے کمپنی کی مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے۔ کمپنی کے مطابق پیکانٹو کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 38 لاکھ 50 ہزار ہوگئی ہے۔

https://img.dunyanews.tv/news/2020/September/09-08-20/news_big_images/562930_14343946.jpg

سپورٹیج کی ایف ڈبلیو ڈی ویریئنٹ کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 81 لاکھ 90 ہزار سے کم پر 80 لاکھ 40 ہزار ہوگئی ہے۔  جب کہ سپورٹیج (ایف ڈبلیو ڈی) کی قیمت میں بھی ڈیڑھ لاکھ کمی کی گئی ہے۔

https://www.urdunews.com/sites/default/files/styles/660_scale/public/2023/10/05/1880486-2032495492.jpg?itok=k7cb4vdx

سپورٹیج (بلیک) کی قیمت میں تین لاکھ 50 ہزار کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 96 لاکھ 50 ہزار سے کم ہو کر 93 لاکھ ہوگئی ہے۔

https://kiamotors-portqasim.com/wp-content/uploads/2023/05/kia-Sportage-Black-Edition241.jpg

سورنٹو (2.4 ایف ڈبلیو ڈی) کی قیمت میں 5 لاکھ کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک کروڑ 8 لاکھ سے کم ہوکر ایک کروڑ تین لاکھ ہوگئی ہے۔

https://www.urdunews.com/sites/default/files/styles/720x461/public/2023/10/05/1880551-1486488485.jpg?itok=ZbsjNuMX

سورنٹو (2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی) کی قیمت میں چانچ لاکھ کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 17 لاکھ سے کم ہو کر ایک کروڑ 12 لاکھ ہوگئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer