غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے: نگران وزیراطلاعات

 غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے: نگران وزیراطلاعات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہےکہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔

ایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ غیر قانونی اور غیر ملکی افراد کا انخلا، صرف 25 دن باقی ہیں، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔واضح رہےکہ حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہیں حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔

اس ضمن میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے، اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم افغان بستیوں کو بھی گرایا جارہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer