ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام پر  مہنگائی کا ایک اور بم آن گرا

مہنگائی،جوسز،سرف،باتھ سوپ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)شہر میں مہنگائی کا ایک اور طوفان آگیا، مختلف کمپنیوں نے جوسز، ڈبے والا دودھ، صرف، باتھ سوپ کی قیمتوں میں 5 سے 100 روپے تک اضافہ کردیا، باتھ سوپ کا وزن بھی 115 گرام سے کم کرکے 90 گرام کردیا گیا۔
ہر روز اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے، آج ایک بار پھر سے مہنگائی کا طوفان آیا ہے، کپڑے دھونے والے صابن 60 سے 100 روپے تک مہنگے ہوگئے ہیں، برانڈڈ جوس کا چھوٹا ڈبہ 40 سے بڑھ کر 45، اور ایک لیٹر کا ڈبہ 220 سے بڑھ کر 240 روپے کا ہوگیا ہے۔ جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت دیکھی جارہی ہے۔
ڈبے والا دودھ 200 سے بڑھکر220، ایک کلو کے صرف کے پیکٹ کی قیمت 450 سے بڑھ کر 500 روپے ہوگئی ہے۔ مختلف کمپنیوں نےباتھ سوپ کی قیمتیں بڑھا کر وزن کم کردیا ہے، باتھ سوپ کی قیمت 60 روپے سے بڑھ کر 90 روپے ہوگئی ہے۔شہریوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت سےاشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنےکیلئےاقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔