امریکامیں خوفناک طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی

امریکامیں خوفناک طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی
کیپشن: US Strom
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکامیں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی ، ریاست فلوریڈا میں 105 اموات جبکہ لی کاونٹی سے 55 لاشیں برآمد ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق طوفان کے باعث امریکی ریاست کیرولائنا میں بھی 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، رپورٹ کے مطابق طوفان کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود فلوریڈا میں ساڑھے 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے فلوریڈا کا دورہ کیا ہے، جہاں انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ آپ ویسا ہی انفرا اسٹر کچر اس لیے نہیں بنا سکتے کیونکہ طوفان پھر آنے والا ہے، ایسا انفرا اسٹر کچر بنایا جائے جو اگلے طوفان کا سامنا کر سکے۔

فلوریڈا کے گورنر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ایان سے جو تباہی ہوئی ہے وہ 500 برسوں میں نہیں دیکھی، طوفان سے سب سے زیادہ فورٹ مِئزر متاثر ہوا ہے، یہاں سمندری طوفان کی شدت میں کمی ہوگئی ہے اور اب ای این جنوبی کیرولائنا کی جانب بڑھ رہا ہے۔