ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ عائشہ ثنا اشتہاری قرار،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری  

actress anchor
کیپشن: Aysha sana
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے سائبر کرائم کے مقدمے میں معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دے کر انکے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ ثنا کو اشہاری قرار دینے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے جاری کیا۔عدالت نے حکم دیا  کہ عائشہ ثنا کی گرفتاری تک ان کے وارنٹ گرفتاری مو ثررہیں گے۔ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا  کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)اپنے رجسٹر میں وارنٹ گرفتاری کا اندراج کرے۔سیشن کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ عائشہ ثنا 30 دن کی حتمی مہلت کے باوجود بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔