ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد ڈینگی مہم، تعاون نہ کرنیوالے شہریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

انسداد ڈینگی مہم، تعاون نہ کرنیوالے شہریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: انسداد ڈینگی مہم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شہزاد خان ابدالی)شہرکے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 172تک پہنچ گئی۔ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ڈی سی لاہور محمد عمر شیر چھٹہ کا سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور  عمر شیر چٹھہ  نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے تعاون نہ کرنے والے شہریوں کیخلاف سخت کاروایئاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈی سی لاہور نے افسران کو ڈینگی لاروا کی انسپکشن تیز کرنے اور لارواملنے پر مقدمات ،جرمانے کی سزائیں دینے کی ہدایات دی ہیں۔
ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 172 ڈینگی کے مریض داخل ہیں.جناح ہسپتال میں 32، گنگارام میں 30، سروسز ہسپتال میں 22 اور فاروق ہسپتال میں ڈینگی کے 17 مریض داخل ہیں.
ڈاکٹر ہسپتال، جنرل ہسپتال، گلاب دیوی ہسپتال اور حمید لطیف ہسپتال میں ڈینگی کے 08 مریض داخل ہیں. اسی طرح یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں 07 جبکہ فاطمہ میموریل ہسپتال اور گھرکی ہسپتال ٹرسٹ میں ڈینگی کے 06 مریض داخل ہیں. میو ہسپتال اور عمر ہسپتال میں تین تین جبکہ اتفاق ہسپتال اور سائرہ میموریل ہسپتال میں ڈینگی کے 02 مریض داخل ہیں.  نواز شریف ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں بھی ڈینگی کے 02، 02 مریض داخل ہیں.