ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس پہلی مرتبہ فلم کی شوٹنگ کے لئے اداکارہ اور فلم ڈائرکٹر کو خلا میں بھیجے گا

Russia will send an actress and a film director into space for the first time to shoot a film
کیپشن: The Challenge Movie
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    دی چیلنج، روس خلا میں پہلی فلم  کی شوٹنگ کے لئے اداکارہ اور فلم ڈائرکٹر کو مدار میں بھیجے گا.
رپورٹ کے مطابق اگر روس اس مشن میں کامیاب ہوا تو امریکا کا ہالی وڈ ایک اور پراجیکٹ میں روس سے پیچھے رہ جائے گا۔ روس کی 37 سالہ اداکارہ یولیا پیری سلڈ اور 38 سال کے فلم ڈائریکٹر کلیم شیپنکو قازقستان میں واقع بیکانور خلائی مرکز سے روانہ ہوں گے۔خلا میں جانے والی فلم اسٹار  ٹیم کی سربراہی تجربہ کار خلاباز اینٹون شکیپرایو کریں گے۔

یہ عملہ ’دی چیلنج‘ نامی فلم کے لیے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں 12 دن گزارے گا۔  دی چیلنج فلم کی کہانی  ایک خاتون سرجن کی کہانی ہے جنہیں ایک خلاباز کو بچانے کے لیے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن بھیجا جاتا ہے۔ متوقع طورپر فلم ڈائرکٹر اداکارہ  17 اکتوبر کو خلاباز اولیگ نووٹسکی کے ساتھ کرہ ارض پر واپس آجائیں گے۔ خلاباز اولیگ نووٹسکی گذشتہ چھ ماہ سے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں ہیں۔ یادرہے فلم مشن امپاسیبل کے سٹار ٹام کروز نے خلائی ایجنسی ناسا اور ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کے ساتھ  فلم بنانے کا رواں سال کے آغاز  میں اعلان کیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر