ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کی غنڈہ گردی؛ ویڈیو منظر عام پر

 Lawyer attack
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں وکیل نے کاپی برانچ کے کاؤنٹر کے تمام شیشے توڑ دیئےایڈووکیٹ ماجد جہانگیر نے ڈنڈا تھامے کاپی برانچ پر حملہ کردیا,ملزم وکیل گرفتار ، ملزم ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت پرچہ درج کروا دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق مزنگ لاہور سے تعلق رکھنے والے وکیل ماجد جہانگیر نے بروقت کیس کے فیصلے کی کاپی نہ ملنے پر کاکاپی برانچ پر حملہ کردیا اور برانچ کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئیے،جس پرلاہور ہائیکورٹ سیکورٹی نے ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر کو گرفتار کرلیا، آور ملزم کو تھانہ انارکلی کی حوالات میں بند کروادیا۔

ملزم کے خلاف انسداد دہشت دفعات سمیت دیگرز دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، پولیس ملزم کو انسداددیشت گردی عدالت میں ہیش کرکے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش مکمل کرے گی،،ادھر پنجاب بار کونسل نےلاہور ہائیکورٹ میں کاپی برانچ کے سیشے توڑنے والے وکیل ماجد جہانگیر کا لائسنس معطل کرکے اس کا وکالت لائنسن منسوخ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں شیشے توڑنے والے وکیل کا لائسنس معطل کرنا کافی نہیں،کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کا لائسنس منسوخ کریں گے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer