ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

newly appointed DG ISI Nadeem anjum
کیپشن: DG ISI Nadeem anjum
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے تحت کور کمانڈرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ کور کمانڈرز کی تبدیلیوں کے ساتھ انٹر سروسز انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور کور تعینات کردیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

کور کمانڈرز کی تبدیلیوں کے ساتھ انٹر سروسز انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل کی تبدیلی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ حساس ادارے کے نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم تعینات کیے گئے ہیں، ان کا تعلق پنجاب رجمنٹ اور 78 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کور کمانڈر کراچی تعینات تھے، وہ کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کرم ایجنسی ہنگو میں بریگیڈ کمانڈ بھی کی، وہ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز یو کے سے فارغ التحصیل ہیں، انھوں نے ایشیا پیسفک سینٹر برائے سیکیورٹی اسٹڈیز ہونولولو سے ڈگری لی۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا آبائی علاقہ موہرا شیخاں کونٹریالہ، گوجر خان، راولپنڈی ہے۔ ان کے پیش رو آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer