ویب ڈیسک: معروف گلوکار اور پائلٹ فخر عالم نے عرب امارات کی مشہور زمانہ ای اسپورٹس کمپنی گلیکسی ریسر کو پاکستان میں لانچ کردیا ۔
گلیکسی ریسر پاکستان کے سربراہ فخر عالم ہوں گے اور ملک میں ای اسپورٹس کے فروغ کے لئے کام کرینگے۔ گلیکسی ریسر کے لئے متحدہ عرب امارات کے ٹاپ پلئیر نائل حسن بھی معاہدہ سائن کرچکے ہیں۔
I am so proud to have partnered with the world’s fastest growing Esports company @GalaxyRacerDxb & I so look forward to working with GAMING community of Pakistan. Time to make Esports World Champions from Pakistan. Get your consoles ready…https://t.co/khIRhFDpng
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) October 2, 2021
اس حوالے سے فخر عالم نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیلنٹ کا ہم سب کو پتہ ہے چاہتے ہیں نوجوان نسل جو پاکستان کا مستقبل ہےدنیا میں مقابلہ کرکے اپنے آپ کو منوائے اس کے لئے پاکستانی یوتھ کو ایک گلوبل پلیٹ فارم درکار ہے اسی لئے گلیکسی ریسر پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ گلیکسی ریسر نے کچھ عرضے پہلے پاکستان میں ای اسپورٹس فورنائٹ ٹورنامنٹ کا آغاز بھی کیا تھا جس کا پہلا انعام 10 ہزار ڈالر تھا۔