ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید  کور کمانڈر پشاور  تعینات

ISPR
کیپشن: ISPR
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے ْ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں کی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ْ۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں اپریل 2019 کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی تھی اور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید چکوال سے ہیں اور فوج میں پاس آوٹ ہونے کے بعد بلوچ رجمنٹ کا حصہ بنے۔ اس سے قبل وہ راولپنڈی میں ٹین کور کے چیف آف سٹاف، پنوں عاقل میں جنرل آفیسر کمانڈنگ اور آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلی جنس (سی آئی) سیکشن بھی رہ چکے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کمانڈر  کو کور کمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔