ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کیس: صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر فرد جرم عائد

Saba Qamar and singer Bilal Saeed
کیپشن: Saba Qamar and singer Bilal Saeed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ضلع کچہری میں مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ،عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر فرد جرم عائد کر دی اور مقدمہ کے گواہان کو طلب کر لیا جبکہ ملزمان نے جرم کی صحت سے انکار کر دیا .
  تفصیلات کے مطابق مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے سے متعلق کیس  میں عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید ضلع کچہری میں پیش ہوئے ،جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر بھٹی نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی اور مقدمہ کو گواہان کو 14اکتوبر کو شہادت قلمبند کرانے کیلیے طلب کر لیا ۔

ادکارہ قبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے جرم کی صحت سے انکار کر دیا ۔ملزمان کیخلاف تھانہ اکبری منڈی پولیس نے چالان پیش کر رکھا ہے ،ملزمان پر مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کرنے اور ویڈیو بنانے اور مسجد کی بے حرمتی کرنے کا الزام ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے مسجد میں شوٹنگ کرکے مسجد کا تقدس پامال کیا اور سنگین جرم کے مرتکب ہوئے۔