ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بےروزگارنوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

central jail lahore
کیپشن: central jail lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جیلوں کیلئےعملے  کی بھرتی کا آغاز ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے 4930وارڈن کی بھرتی کی اصولی منظوری دیدی جس کے تحت ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کیا جائیگا۔

 تفصیلات کے  مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت جیل نظام میں اصلاحات  سے متعلق  اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراقانون راجہ بشارت،فیاض الحسن چوہان،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، آئی جی جیل خانہ جات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کےسربراہ،افسران  نےشرکت کی  ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے 4930وارڈن کی بھرتی کی اصولی منظوری دیدی جس کے تحت ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل مکمل کیا جائیگا۔ جبکہ  محکمہ جیل خانہ جات میں 44ماہر نفسیات کی بھرتی کاعمل مکمل  کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے   پریژن پیکیج  کو جلد حتمی شکل دینے، پنجاب پروبیشن اینڈپیرول ایکٹ میں قابل عمل ترامیم  اور  قیدیوں کو معیاری کھانا فراہمی کے بجٹ کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم  دیا گیا۔ اجلاس میں  جیل ملازمین کے سروس سٹرکچر کو بہتر بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  کا کہنا تھا   کہ  قیدیوں پرتشدد کے خاتمےکیلئے سفارشات مرتب کی جا ئیں، جیلوں میں کیبل نیٹ ورکنگ جلدمکمل کی جائے تاکہ  قیدی پی ٹی وی نیوز،پی ٹی وی ہوم،انٹرٹرینمنٹ چینل دیکھ سکیں گے،

وزیر اعلیٰ کوبریفنگ  دیتے ہوئے جیل حکام کا کہنا تھا کہ قیدی فون پردوران کال کوڈدباکر شکایت اندراج کراسکتے ہیں، اب تک  قیدیوں کی489شکایات پر کارروائی عمل میں لائی گئیں جبکہ  جیلوں کی ویڈیو مانیٹرنگ سے خلاف ضابطہ عمل پر705انکوائریاں ہوئیں،بریفنگ  کےدوران بتایاکہ  پنجاب کی 21جیلوں میں پی ایم آئی ایس رائج کردیاگیا جبکہ  22جیلوں میں جلد پی آئی ایم ایس رائج کردیا جائے گا۔