ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں پر پراسرار بیماری نے حملہ کردیا

لاہوریوں پر پراسرار بیماری نے حملہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)کورونا وائرس کے بعد ایک پراسرار بیماری نے شہریوں کو اپنا شکار بنالیا،لاہور کے علاقے والٹن روڈ میں محنت کش کے گھر میں پراسرار بیماری نے پنجے گاڑ لئے ،2 بچے پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے سے چلنےپھرنے سے قاصر، غریب والدین نے وزیراعلیٰ سے امداد کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق والٹن کے علاقے قادری کالونی سے تعلق رکھنے والے محنت کش محمد ریاض کے بچے پٹھوں کی عجیب و غریب بیماری کا شکار ہیں، جس کے باعث دونوں بچے گزشتہ کئی سالوں سے چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں۔15 سالہ حسن علی اور 12 سالہ اسد کی حالت کافی تکلیف دہ ہے ،پیدائش کے چند سال بعد سے ہی یہ بچے پٹھوں کی عجیب و غریب بیماری کا شکار ہیں اور غربت کے باعث مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے جسمانی معذوری کا شکار گئے ہیں۔ ان بچوں کے ہاتھوں پیروں کیساتھ ساتھ جسم کے دیگر حصے بھی گزرتے وقت کے ساتھ کام کرنا چھوڑ رہے ہیں۔
بچوں کے والدین گزشتہ کئی سالوں سے اپنے بچوں کو سرکاری ہسپتالوں میں لے جاچکے ہیں، لیکن بچوں کے مرض کی تشخیص اور علاج کیلئے کافی رقم درکار ہے۔غم زدہ ماں نے اپنے بچوں کے علاج و معالجہ کیلئےوزیراعلی سمیت مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے۔غریب والدین نے کہا کہ ان بچوں کا مکمل علاج معالجہ کروایا جائے تاکہ انہیں اس تکلیف سے نجات مل سکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer