ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیسز بڑھنے لگے، 7 ریسٹورنٹس سیل، 13 شادی ہالز کو وارننگ

کورونا کیسز بڑھنے لگے، 7 ریسٹورنٹس سیل، 13 شادی ہالز کو وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24  گھنٹے میں مزید 6 افراد کورونا سے جاں بحق، 467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ کے بعد پنجاب میں بھی متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 280 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 467 کیسز پازیٹیو آئے ملک بھر میں مجموعی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار727 تک جا پہنچی، سندھ ایک لاکھ 38 ہزار 593 مریضوں کے ساتھ سرفہرست ہے، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 33 خیبرپختونخوا میں 38 ہزار105 ، اسلام آباد میں 16 ہزار845 اور بلوچستان میں 15 ہزار420 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار517 ہوگئی ہے، ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 588 ہے جبکہ 3 لاکھ 616 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں اس وقت ہسپتالوں میں 793 مریض زیرعلاج جبکہ 86 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

 دوسری جانب کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر7 ریسٹورنٹس سیل، 13 شادی ہالز کو وارننگ دے دی گئی، پشاور کے خیبر میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں چار طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ہاسٹل کو دو ہفتوں کے لئے بند کردیا گیا، راولپنڈی میں نو تعلیمی ادارے اور نجی بینک بھی سیل کر دیئے گئے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer